انٹرپول کاحسین نواز کاریڈوارنٹ جاری کرنے سے انکار

فوٹو: فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)انٹر پول نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا۔

ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لیے حکومت نے رجوع کیا تھا انٹرپول نے حکومت پاکستان کی جانب سے حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

11 صفحات پر مشتمل فیصلے میں انٹر پول نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الزامات سے متعلق پاکستانی حکام نے قابل اعتبار شواہد جمع نہیں کرائے اس لیے حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری نہیں کیے جاسکتے۔

یاد رہے کہ حسین نواز شریف پاناما کیس میں نامزد تھے اور احتساب عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دے رکھا ہے لیکن اشتہاری ہو نے کوبھی تسلیم نہیں کیا گیا۔

Comments are closed.