امیر مقام کے آمدن سے بڑھ کر اثاثوں کی جانچ پڑتال کا حکم

فائل فوٹو

اسلام آباد(ویب ڈیسک )نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کے خلاف بھی آمدن سے بڑھ کر اثاثے بنانے کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی صدارت میں نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گے، اجلاس میں امیر مقام کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام کی جانچ پڑتال کا حکم ڈی جی نیب خیبر پختونخواہ کو دیاگیا۔

اجلاس میں ایم این اے مولوی امیز زمان کے خلاف بھی سرکاری ترقیاتی فنڈز میں خورد برد اور آمدن سے بڑھ کر اثاثے بنانے کے مبینہ الزام کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ۔

ایم پی اے عبدالمالک کاکڑ کے خلاف ترقیاتی فنڈز میں خورد برد کی شکایت کی ڈی جی نیب بلوچستان کو جانچ پڑتال کا حکم دیاگیا۔

ادھرضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کے خلاف سرکاری فنڈز کے غیر قانونی استعمال کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم ڈی جی نیب کے پی کے کو دیاگیا ہے ۔

Comments are closed.