امام کعبہ الشیخ عبد اللہ عواد اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)امام حرم کعبہ الشیخ عبد اللہ عواد الجھنی پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ہونے والی چوتھی عالمی پیغام اسلام کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر امام کعبہ کا استقبال کیا۔

11 اپریل سے 17 اپریل تک سات روزہ دورے کے دوران امام حرم کعبہ کل فیصل مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ دیں گے۔

13 اپریل کو سعودی عرب کے سفیر کی دعوت پر علماء و مشائخ سے ملاقات کریں گے۔۔ امام کعبہ 14 اپریل کو پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام چوتھی عالمی پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

15 مارچ کو امام کعبہ وزیر اعظم ، صدر، آرمی چیف اوف چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کریں گے۔

اسی شام کو پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی طرف سے دئیے جانے والے عشائیہ میں شرکت کریں گے۔

Comments are closed.