الیکشن غلط لوگوں کے ہاتھوں میں کھیلنے سے ہارے، لیاقت خٹک

0
0 0
Read Time:1 Minute, 15 Second

فوٹو:فائل

اسلام آباد( ویب ڈیسک)نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد صوبائی وزارت سے ہٹائے گئے خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے وزیراعظم عمران خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت خٹک نے کہا کہ کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا اگر اس حوالے سے کسی کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔

لیاقت خٹک کا کہنا تھا کہ نوشہرہ میں مسلم لیگ ن کی حمایت عوام نے کی ہے میں نے نہیں کی، لیگی امیدوار افتخار ولی کی حمایت میں پی ٹی آئی ورکرز کھل کر سامنے آگئے تھے۔

لیاقت خٹک نے کہا کہ، وزیراعظم عمران خان سے اس وجہ سے ملنا چاہتا ہوں کہ مجھے ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، میں نے ہمیشہ اپنے بھائی پرویز خٹک کے لیے سیاست کی۔

انھوں نے پرویز خٹک کا نام لئے بغیر کہا کہ وہ غلط لوگوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، آج ان کو الیکشن نتائج کی وجہ سے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔

خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ یہاں مسلم لیگ ن کا امیدوار 22 سال سے الیکشن نہیں جیت سکا، ووٹ عمران خان کا ہے ہماری خامیوں کی وجہ سے الیکشن ہارے ہیں۔

لیاقت خٹک نے کہا کہ میں وزیراعظم سے بھی بات کروں گا کہ میرے ہٹانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، ہارنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے تاکہ آئندہ کیلئے تلافی ممکن ہو سکے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »