افغانستان کی وارم اپ میچ میں پاکستان پر 3وکٹوں سے فتح

56
0 0
Read Time:2 Minute, 15 Second

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کو وارم اپ میچ میں افغا نستان نے 3وکٹوں سے شکست دے سب کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ مایوس کن سیریز کے بعد مشن ورلڈ کپ کا آغاز بھی مایوس کن انداز میں کیا،تقریباً بیس دن سے انگلینڈ کی وکٹوں پر کرکٹ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم ردھم میں نہ آ سکی۔

ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کی گئی لیکن کھلاڑیوں نے ایسے ظاہر کیا جیتے تیز وکٹ ہے اور رنز نہیں ہو پارہے اور پاکستان ٹیم صرف 263 رنز کاہدف دے سکی۔

برسٹول کے کاوٴنٹی گراوٴنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا تاہم 47 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 32 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے۔

فخر زمان بھی 19 رنز بنا کر محمد بنی کا شکار بن گئے جب کہ اسی اوور میں حارث سہیل بھی ایک رن بنا کر بولڈ ہو گئے۔ محمد حفیظ 12 رنز ہی بنا سکے۔

پانچویں وکٹ کے لیے بابراعظم اور شعیب ملک کے درمیان 103 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی تاہم 44 کے انفرادی اسکور پر شعیب ملک کی سست رفتار اننگز کا خاتمہ ہوگیا۔

بابراعظم اعظم نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور وہ 112 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ایک بار پھر جلد بازی کرتے ہوئے 13 رنز بنا کر اسٹمپڈ آوٴٹ ہو گئے۔ عماد وسیم نے 18 اور حسن علی نے 6 رنز اسکور کیے۔

افغانستان کی جانب سے محمد بنی نے نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا جب کہ راشد خان اور دولت زدران نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

جواب میں افغانستان کی ٹیم نے ہدف 49.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ 49 اور حشمت اللہ شاہدی نے ناقابل شکست 74 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، عماد وسیم نے دو، شاداب خان اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، حسن علی ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے۔

گرین شرٹس 26 مئی کو اپنا دوسرا وارم اپ میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *