اسلام آباد ، المناک کار حادثہ،3لڑکیاں جاں بحق ، لڑکا اور لڑکی زخمی

886
0 0
Read Time:1 Minute, 26 Second

ئاسلام آباد( زمینی حقائق) وفاقی دارالحکومت ایف سیون فور سیکٹرز میں کار کاالمناک حادثہ، تین لڑکیاں جاں بحق، ایک لڑکا اور لڑکی شدید زخمی ہو گئے۔

کارحادثہ رات کو پیش آیا پولیس نے دن کو تفصیلات جاری کیں۔ تاہم اس دوران لوگ جائے حادثہ پر تباہ شدہ کار کو بھی دیکھنے آتے جاتے رہے ۔

پولیس کے مطابق کار کوخوفناک حادثہ تھانہ کوہسار کے علاقہ ایف سیون تھری بربت روڈ کے قریب پیش آیا۔۔ حادثے میں تین لڑکیاں موقع پر دم توڑ گئیں۔

جاں بحق ہونے والی لڑکیوں میں رمشا، حنا اور عشاشامل ہیں جن کی عمریں تقریباً 24،25سال ہیں جبکہ کار میں سوارنمرہ اور حمزہ اختر شدید زخمی ہوگئے۔تینو ں لاشیں اور زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کاکہناہے کہ حادثہ کے وقت کار رمشا ذوالفقار چلا رہی تھیں اور کار بھی اسی کی تھی۔۔۔ کار تیز رفتاری کی وجہ سے سڑک سے پھسل کر نالے میں گری۔

حادثہ خالصتا” غفلت اور لاپروائی اور غیر معمولی تیز رفتار ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق حنا کا تعلق کراچی ، عشا خواجہ کا ڈی ایچ اے لاہور اور رمشا ذوالفقار کا ایف الیون فور اسلام آباد سے تھا۔

حادثہ میں بچ جانے والے حمزہ اختر ایف ایٹ تھری اور اسکی دوست نمرہ ایگزیکٹو ہائی ٹو ایف الیون کے رہائشی تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »