ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں

0
0 0
Read Time:1 Minute, 6 Second


اسلام آباد(ویب ڈیسک )ترکی کے ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے دنیا بھر میں مشہور ہونے والی اداکارہ اسرا بیلگیچ العمروف حلیمہ سلطان بھی پشاور زلمی کا حصہ بن گئی ہیں۔

اس کی تصدیق پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی ہے اور کہا ہے کہ اسرا بیلگیچ کے زلمی کے ساتھ وابستہ ہونے کی خبر دی ہے۔

پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی نے اپنی پوسٹ میں اسرا بیلگیچ کے حوالے سے لکھا کہ ہم انہیں پشاور زلمی کی فیملی کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے یہ بھی کہا ہے کہ پشاور زلمی کے ترانے کی اوپننگ میں تمام ایمبیسڈر شریک ہوں گے ، پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے ترانے کا ٹیزر پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنے آفیشل ترانے جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

جاوید آفریدی کی جانب سے ٹوئٹر پر کرکٹ شائقین کے ساتھ 23 سیکنڈ کا ٹیزر گزشتہ روز شیئر کیا گیا تھا جو کہ میڈیا پر کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »