ادکارہ میرا کا دبئی میں نیا پھڈا

دبئی (نیٹ نیوز) اداکارہ میرا کا پاسپورٹ دبئی میں حکام نے ضبط کر لیا،میرا کو واپسی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اداکارہ میرا اپنی فلم ‘باجی’ کی ریلیز کے بعد اس وقت دبئی میں موجود ہیں جہاں وہ پاسپورٹ ضبط کروا بیٹھی ہیں۔

میڈ یاکو اداکارہ کے منیجر حسن کے مطابق میرا کے پاسپورٹ کی تاریخ میعاد ختم ہوگئی تھی جس کے باعث دبئی حکام نے ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا تھا۔

چند دن کی ذہنی الجھن کے بعداداکارہ میرا کا نیا پاسپورٹ بن گیا ہے اور وہ رواں ہفتے پاکستان واپس آجائیں گی۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ باجی’ میں میرا نے ماڈل آمنہ الیاس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا ہے اورفلم بینوں نے میرا کی باجی کو بہت پسند کیاہے۔

Comments are closed.