اداکارہ میراامریکہ میں پھنس گئیں، وزیراعظم سےوطن واپس لانےکی اپیل

26
0 0
Read Time:1 Minute, 37 Second

ویب ڈیسک

نیویارک : فلم سٹار میرا امریکا میں پھنس گئیں وطن واپسی کیلئے میرا نے وزیراعظم عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کی ہے کہ اسے واپس پاکستان لایا جائے۔

نیویارک سے اداکارہ میرا نے ایک ویڈیو پیغام میں ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ بیرون ملک اس طرح کے حالات میں نہیں بلکہ پاکستان آکر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہیں۔

پیغام میں میرا کا کہنا ہے کہ یہاں روزانہ ہزاروں لوگ مر رہے ہیں، نیویارک قبرستان میں تبدیل ہورہا ہے، میرے پاس رقم ختم ہوچکی ہے، گزارہ مشکل ہوگیا ہے، ہوٹل کے کمرے میں قید ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ ہمایوں سعید اور دیگر فنکاروں کے ساتھ شوٹنگ کیلئے امریکا آئی تھیں اس دوران تمام ساتھی فنکار واپس جاچکے ہیں جب کہ میں تنہا امریکا میں پھنس کر رہ گئی ہوں۔

میرا نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے جیسے دنیا بھر سے پاکستانیوں کو واپس لایا جا رہا ہے ایسےمیری وطن واپسی کے انتظامات کیے جائیں۔

میرا نے گزشتہ دنوں ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں وہ وائٹ ہاؤس کے سامنے جاگنگ کررہی تھیں اور لوگوں کو کورونا  وائرس سے محتاط رہنے کی ہدایت کررہی تھیں۔

پاکستان میں 30 اپریل تک ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازیں بند ہیں البتہ مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے خصوصی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

کورونا وائرس سے امریکا دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور ریاست نیویارک امریکا کی سب سے متاثر ریاست ہے، اب تک کورونا وائرس کے 7 لاکھ 70 ہزار کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 41 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایسے ہی اداکار شمعون عباسی، صنعم سعید، محب مرزا سمیت 21 افراد تھائی لینڈ میں پھنس گئے تھے اور انھیں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish