احسن خان اور امر خان کا قیامت ڈرامہ کے سیٹ پر ڈانس

فوٹو: سکرین گریب

کراچی( ویب ڈیسک) جیو نیوز کے ڈرامہ سیریل ، قیامت میں احسن خان اور ان کی مظلوم بیو ی امر کے کردار کے برعکس جب ڈرامے کے سیٹ سے ہٹ کر دونوں نے رقص کیا تو دیکھنے والے دھنگ رہ گئے۔

امر خان نے اپنے انسٹا گرام پر یہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں احسن خان اور امر بہت ہی خوبصورت انداز میں ناچ رہے ہیں اور ان کا فٹ ورک اور کھوکر ناچنے کاانداز دیدنی ہے۔

وہ ناظرین جو قیامت میں ان کی جوڑی کو دیکھ دیکھ کر کڑھتے ہیں خاص کر راشد یعنی احسن خان کے رویہ کی وجہ سے تو لگتاہے امر خان نے اسی لئے ویڈیو شیئر کی ہے کہ دیکھو میں اتنی بھی مظلوم نہیں ہوں۔

امر خان نے بھی سوشل میڈیا کے ٹرینڈ ۔۔ یہ میں ہوں۔ یہ میر ی کار ہے اور پواری ہورہی کی نقل اتاری ہے اور ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ ، امر خان نے لکھا ہے کہ قیامت کے سیٹ سے ہٹ کر راشدخان اور سمرہ کے پواری ہورہی ہے۔

دنوں کی طرف سے ڈرامہ سیریل قیامت کے فینز کو ویلٹائن ڈے بھی وش کیا گیاہے۔

قیامت، میں زبردستی بنائی گئی جوڑی ۔ یعنی احسن خان اور امر خان کے کرداروں پر اکثر لوگ احسن خان کے رویہ پر کڑھتے رہتے ہیں کیونکہ وہ ہر وقت اپنی بیوی سے برا سلوک کرتا ہے۔

قیامت ڈرامے میں امر خان کو جتنی مظلوم دکھایا گیا ہے اتنی مظلوم وہ ہے نہیں ۔ خاص کر جن لوگوں نے اسے دل گمشدہ میں ایک پڑھی لکھی لڑکی اور فر فر انگلش بولتی کے کردار میں دیکھاہے وہ جانتے ہیں امر خان ایک ماڈرن اداکارہ ہے۔

قیامت ڈرامے کے کردار

Comments are closed.