احسن ابدال، بیساکھی میلے میں سکھ یاتریوں کی شادیاں، ہشنان

حسن ابدال(زمینی حقائق )حسن ابدال میں سکھ برادری کے روحانی پیشوا گرونانگ کے 549 بیساکھی میلے کی تقریبات کا آج آخری روز ہے،بھارت سمیت دنیا بھر سے آے 7 ہزار سے زائد سکھ یاتری شریک ہیں۔

گورو ناننک بیساکھی میلے کے آخری دن گوردوار پنجہ صاحب حسن ابدال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور آفتاب جہانگیر کا کہنا تھا کہ موجود حکومت سکھ یاتریوں کو تمام سہولیات مہیا کررہی ہے۔

انھوں نے کہا عمران خان ایسے اقدامات اٹھا رہے ہیں جس سے نہ صرف سکھ بلکہ تمام مذاہب کے لوگ پاکستان آئیں گے اور ٹورازم کو فروغ ملے گا، پاک بھارت کشیدگی کے دوران پوری دنیا کو معلوم ہوگیا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ اور پر امن ملک ہے۔

بیساکھی میلے کے آخری دن گوردوارہ پنجہ صاحب میں سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی لنگر اور مشروبات کی سبیلیں لگائی گی تھیں۔

بہت سے سکھ یاتری جوڑوں نے اپنی شادی کی رسومات بھی ادا کیی، پنجہ صاحب گوردوارہ میں پنجہ کا دیدار کیا گیا اور سکھ یاتریوں نے ہشنان بھی کیا۔

ضلعی انتظامیہ نے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے میڈیکل کیمپ اور فارن کرنسی ایکسچینج کیمپ بھی لگایا تھا، گوردوارہ پنجہ صاحب میں داخل ہونے والے افراد کو واک تھرو گیٹ سے گزارا گیا۔

ایلیٹ کمانڈوز سمیت 1100 پولیس اہلکاروں کو سیکورٹی پر تعینات کیا گیا تھا اس موقع پربھارت، برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ سے آے سکھ یاتریوں نے بیساکھی میلے کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Comments are closed.