احسان اللہ احسان کی دوبارہ گرفتاری کی کوشش جاری ہے ،ترجمان پاک فوج

0
0 0
Read Time:1 Minute, 27 Second

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کو دوبار گرفتار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ یوسفزئی کو جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ سے دھمکی دی گئی تھی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ احسان اللہ احسان کا فرار ہو جانا ایک بہت سنگین معاملہ تھا، اس کو دوبارہ گرفتار کرنے کی کوششیں کی جاری ہیں۔ فرار کے ذمہ دار فوجیوں کیخلاف کارروائی ہو چکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ لاپتہ افراد پر بننے والے کمیشن نے بہت پیشرفت کی ہے۔ کمیشن میں 6 ہزار سے زائد مقدمات میں سے 4 ہزار حل کیے جا چکے ہیں، یہ معاملہ بہت جلد حل ہو جائے گا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ بلوچستان میں 11 کان کنوں کے قتل سے متعلق چند افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، یہ بہت اہم گرفتاریاں ہیں۔ بھارت، پاکستان مخالف شدت پسندوں کی مدد کر رہا ہے.

ڈی جی آئی پی آر نے کہا کہ اس بات کا علم افغان انٹیلی جنس کو بھی ہے۔ بھارت ان تنظیموں کو اسلحہ اور نئی ٹیکنالوجی سے بھی نواز رہا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہمسایوں کے ساتھ امن کا ہاتھ بڑھانا ہے۔ آرمی چیف نے حالیہ بیان میں امن کا ہاتھ بڑھانے کی بات کی۔

اس کا مطلب یہ نہیں کہ مشرقی سرحد پر خطرے سے آگاہ نہیں ہیں بھارتی فوجی نقل وحرکت ہماری نظر میں ہے ایران سرحد پر باڑ لگانے اور افغان امن عمل میں مذاکرات بلا تعطل جاری رہنے چاہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »