آٹھویں تک 28، بارہویں تک 18 اپریل تک سکول بند رکھنے کا فیصلہ

0
0 0
Read Time:1 Minute, 29 Second

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی حکومت نے ملک کے کورونا سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں تک کلاسز 28 اپریل اور 9 ویں سے 12 ویں تک کلاسز 18 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

یہ فیصلے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں کئے گئے
اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شریک ہوئے، کورونا وباء کی تیسری لہر کے باعث تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کا جائزہ لیا گیا.

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کوروناسےمتاثرہ اضلاع میں پہلی سے8 ویں جماعت تک کلاسیں 28 اپریل تک بند رہیں گی، 28 اپریل کو دوبارہ اجلاس ہوگا.

اس اجلاس میں اسکول کھولنے سے متعلق جائزہ لیں گے، نویں سے بارہویں تک کلاسز 19 اپریل سے کھل جائیں گی اور طلبا سخت ایس او پیز کے ساتھ اسکول آئیں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ نویں سے بارہویں جماعت تک کے امتحانات مئی کے پہلے ہفتے میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اے اور او لیول کے امتحانات مکمل ایس او پیز کے ساتھ ہوں گے جس کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی.

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹیز بند رہیں گی اور آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی، یونیورسٹیز سے انٹری ٹیسٹ کی تاریخیں بڑھانے کا کہا ہے۔

اسلام آباد کے محکمہ صحت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو مزید چند دن بند رکھنے کی تجویز دی گئی اور کہا گیا کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز کم ہونے تک تعلیمی اداروں کو نہ کھولا جائے۔ اسلام آباد میں اس وقت کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بھی زیادہ ہے۔

اجلاس میں رمضان کے دوران ایس او پیز کا جائزہ بھی لیا گیا جس پر علماء کی تجاویز بھی مدنظر رکھی گئی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »