آصف زرداری ،داماد یونین ،کے تاحیات چیئرمین ہیں، کیپٹن صفدر

0
0 0
Read Time:1 Minute, 27 Second


اسلام آباد( ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوا ن نے کہا کہ آصف علی زرداری دامادوں کی یونین کے تاحیات چیئرمین ہیں۔

نواز شریف کے داماد کیپٹن رٹائرڈ محمد صفدر نے خوشگوار موڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں ذوالفقار علی بھٹو کے داماد آصف زرداری کا بہت احترام کرتے ہیں، آخر کار زرداری دامادوں کی یونین کے تاحیات چیئرمین بھی تو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دامادوں کی اس یونین کا میں خود جنرل سیکریٹری ہوں، انھوں نے کہا کہ کوئی مجھ سے یہ امید نہ رکھے کہ میں بلاول بھٹو کے خلاف بات کروں گا، پھر بلاول بھٹو زندہ باد کا نعرہ بھی لگادیا۔

آصف علی زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو(فائل)

واضح رہے پی ڈی ایم کے اجلاس میں لانگ مارچ ملتوی ہونے کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں میں مخالفانہ بیانات کا ایک سلسلہ چل رہا ہے اسی لئے کیپٹن صفدر سے بھی اسی لئے سوال کیا گیا تاہم انھوں نے اسے مزاق میں دوسری طرف موڑ دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے اپنے رہنماوں کو بیانات نہ دینے کی ہدایت کی ہے تاہم مریم نواز کے بیان پر ان کے جواب نے ہی یہ سلسلہ شروع کیا تھا جب منصورہ میں میڈیا ٹاک میں بلاول نے کہا تھا ہماری رگوں میں سلیکٹ ہونے والا خون نہیں ہے یہ لاہور کا سیاسی خاندان ہے جو سلیکٹ ہوتا آیا ہے۔

جواب میں رانا ثناء اللہ کی طرف سے جواب آں غزل آئی جب کہ بلاول بھٹو کے منع کرنے کے باوجود نیئر بخاری نے گزشتہ روز ایک بار پھر مسلم لیگ ن پر تنقید کی تھی لیکن کیپٹن صفدر سیاسی گگلی کو بہت اچھے انداز میں کھیل گئے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »