آرمی چیف کی سیدھی بات کرتے ہیں ان کے کام کی تعظیم ہونی چایئے، شہباز شریف

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف سیدھی بات کرتے ہیں ان کے کام کی تعظیم کرنی چاہیے۔

شہباز شریف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے، موقع ملا تو سندھ اور خیبرپختونخوا میں اسپتالوں کی بہتری کے لیے بھی کام کریں گے، دونوں صوبوں کو پنجاب کے ہم پلہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک میں علاج کے حوالے سے ہر ممکن سہولت دستیاب ہے، پنجاب میں عام اور خاص مریضوں کے لیے ادویات کی فراہمی یقینی بنادی ہے،
انھوں نے واضح کیا کہ پنجاب کے کسی بھی اسپتال میں ادویات کی کمی نہیں، میرا علاج بیرون ملک شروع ہوا تھا اس لیے مجھے جاناپڑتا ہے۔

شہبازشریف نے باجوہ ڈاکٹرائن سے متعلق ایک سوال پر کہا باجوہ ڈاکٹرائن بارے میں بہت کچھ لکھا جاچکا ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ پیشہ ور سپہ سالار ہیں، ان سے ملاقات کی، وہ سیدھی بات کرتے ہیں اور وہ جو کام کررہے ہیں اس کی تعظیم کرنی چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا آج کل نیب بہت ایکٹو ہے، میں نیب میں پیش ہو چکا ہوں، اختلاف یہ ہے کہ نیب کرپشن کے ثابت شدہ کیسز پر بھی کام کرے، میری پارٹی ہی کیوں نہ ہو، اگر بدعنوانی ہیتو اسے سامنے لایاجائے۔

Comments are closed.