آرمی چیف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کے نئے بلاک کا افتتاح کردیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ راولپنڈی کے نئے بلاک کا افتتاح کر دیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق سی ایم ایچ کے نئے بلاکس کا کام 2013 میں شروع ہوا تھا۔

بلاکس کی تکمیل کے بعد سی ایم ایچ راولپنڈی میں 1150 بستروں کی گنجائش ہو گئی ہے۔

اسپتال کی او پی ڈی سے اب روزانہ 5 ہزار مریضوں کا علاج کیا جا سکتا ہے، اسپتال فوجیوں اور عام شہریوں کی ضروریات پورا کریگا۔

سی ایم ایچ راولپنڈی اب جدید ترین اسپتال بن چکا ہے اور اسپتال اب آرمی، ایئر فورس اور بحریہ کے لیے بیس اسپتال کا کام کرے گا۔

Comments are closed.