آج عمران خان وزیر اعظم منتخب ہو جاہیں گے، پی پی نے شہباز کا ساتھ چھوڑدیا

13
0 0
Read Time:1 Minute, 22 Second

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزارت عظمیٰ کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جیت یقینی ہو گہی۔پیپلز پارٹی نے شہباز شر یف کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

آج آصف زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں شہباز شریف کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ زراہع کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کی طرف سے شہباز شر یف کی جگہ کوہی اور نام نہ دینے کے فیصلہ پر پیپلز پارٹی نے ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کے لیے عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں تجویز کنندہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جب کہ تائید کنندہ فخر امام ہیں۔

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے دوران قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ ممکنہ طور پر 18 اگست کو ایوان صدر میں صدر ممنون حسین نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گے ہیں،ان کے کاغذات نامذدگی خواجہ آصف، احسن اقبال اور ڈاکڑ درشن نے جمع کروائے۔

اس حوالے سے یاد رہے کہ 342 رکنی ایوان میں وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے 172 ووٹوں کا حصول لازمی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »