فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس،ایم کیو ایم نے بھی درخواست دائر کر دی

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان نے بھی سپریم کورٹ میں دائر نظرثانی درخواست واپس لینے کی درخواست دائر کر دی۔

عدالت عظمیٰ میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ محمود اے شیخ نے دائر کی۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی کی ہدایت پر نظرثانی پر کارروائی نہیں چاہتے۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم سے قبل وفاق، آئی بی، الیکشن کمیشن اور پیمرا سمیت پی ٹی آئی بھی درخواستیں واپس لے چکی ہے ۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کے وکیل نے مقدمے میں التوا کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Comments are closed.