بابراعظم، رضوان نے ڈبل سنچری شراکت کے ساتھ فتح حاصل کی ، غصہ انگلینڈ پراتار دیا

50 / 100

کراچی : بابراعظم، رضوان نے ڈبل سنچری شراکت کے ساتھ فتح حاصل کی ، غصہ انگلینڈ پراتار دیا ، دونوں نے زبردست جارحانہ بیٹنگ کر کے نقادوں کو خوب جواب دے دیا.

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کی، بابراعظم 110 اور رضوان 88 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.

پاکستان نے 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کرکے انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں کامیابی حاصل کی اور سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 199 رنز بنا کر 200 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

پاکستان ٹیم میں نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے جبکہ انگلش ٹیم میں رچرڈ گلیسن کی جگہ لیام ڈاؤسن کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنے۔

انگلینڈ کا آغاز اچھا رہا، دنوں اوپنرز کے درمیان 42 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر ایلکس ہیلز 21 گیندوں پر 26 رنز بناکر دھانی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

انگلینڈ کو دوسرا نقصان 42 کے مجموعی اسکور پر ہی اٹھانا پڑا، ڈیوڈ ملان پہلی کی گیند پر دھانی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔پاکستان کو تیسری کامیابی فل سالٹ کی صورت میں ملی، وہ 27 گیندوں پر 30 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

بین ڈکٹ 43 اور ہیری بروک 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اوورز میں کپتان معین علی نے جارحانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 199 تک پہنچایا، وہ 23 گیندوں پر 55 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہنواز دھانی اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حسنین سب سے مہنگے بولرز ثابت ہوئے، انہوں نے4 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے 51 رنز دیے۔

جواب میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے شروع سے ہی رنز کی رفتار تیز رکھی، رضوان نے پہلے ففٹی کی جبکہ بابراعظم نے ففٹی کے بعد گیئر بدلا اور سنچری پہ جا کر دم لیا.

Comments are closed.