خورشید شاہ کا سیلاب متاثرین نے راستہ روک لیا، امدادی سامان کھانے کا الزام

54 / 100

پنو عاقل: خورشید شاہ کا سیلاب متاثرین نے راستہ روک لیا، امدادی سامان کھانے کا الزام لگایا گیا، یہ واقعہ پنوں عاقل میں پیش آیا، مظاہرین کا کہناتھا آپ کے پیچھے بیٹھے لوگ سارا مال کھا گئے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ گاؤں کے باسیوں کے احتجاج اور حقیقت حال بیان کرنے کے باوجود ان کی مدد کی بجائے ان کو نظر انداز کرکے چلے گئے۔

پنوں عاقل کے علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مچھر دانیاں نہیں، مویشی مر رہے ہیں، آپ کے پیچھے بیٹھے لوگ سارا مال کھا گئے ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ آپ ہم سے صرف ووٹ لینے آتے ہیں، ہمیں ملا تو کچھ بھی نہیں، ہمارے گھر ڈوب گئے، سب سامان تباہ ہوگیا لیکن امداد نہیں ملی۔

سندھ میں سیاسی نمائندوں کی طرف سے نظر انداز کرنے کے واقعات بار بار پیش آرہے ہیں عمرکوٹ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی لوگوں نے ایسی ہی شکایات کی تھیں۔

Comments are closed.