شاہین شاہ ہمارے ہیرو ہیں، کیسے نظر انداز کرسکتے ہیں ، رمیض راجہ

52 / 100

لاہور: شاہین شاہ ہمارے ہیرو ہیں، کیسے نظر انداز کرسکتے ہیں ، رمیض راجہ نے شاہد آفریدی کے بیان کے بعد شروع ہونے والی بحث پر وضاحت کردی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ و سابق کپتان رمیض راجہ نے فینزسے گفتگو میں سوالوں کے جوابات دیئے اور اس دوران شاہین شاہ آفریدی کے علاج سے متعلق سوال کا بھی جواب دیا۔

رمیض راجہ نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو ہم کیسے نظرانداز کرسکتےہیں، وہ ہمارے ہیرو ہیں، ہوسکتا ہے کچھ مشکلات درپیش آئی ہوں مگرجو پی سی بی کھلاڑیوں کیلئے کر رہا وہ کوئی نہیں کرتا۔

انھوں نے کہا شاہین شاہ جس ڈاکٹر سے علاج کروا رہے ہیں وہ پی سی بی پینل کا ہے ، دبئی سے روانگی کی ٹکٹ انھوں نے خود خریدی تھی تاہم اس کی بھی بورڈ ادائیگی کرے گا۔

انھوں نے گزشتہ سال محمد رضوان کے بیمار ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب رضوان کے ساتھ مسلہ ہوا تو ڈاکٹر رات بھر ان کے ساتھ رہے اسی لئے وہ اگلے دن فٹ ہوئے اور میچ بھی کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم سلیکشن سےمتعلق ہم سب کا نقطہ نظر الگ الگ ہوتا ہے، سرفراز احمد نے اچھی پرفارمنس دی ہے تاہم اب ہمیں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے۔

رمیض راجہ نے کہا کہ اوپنرز کو تبدیل کرنے سےمتعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہمارے اوپنر بہتر کھیل رہےہیں،کمبی نیشن کو توڑ نہیں سکتے۔

شرجیل خان سے متعلق ایک سوال پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ان کو ابھی فٹ ہوناپڑےگا،صرف چھکے اور چوکے لگانا کرکٹ نہیں ہوتی ہے۔

ایشیا کپ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایشیاکپ سے باہر کیا،بد قسمتی سے ہمارا کام صرف تنقید کرنا رہ جاتاہے،ٹیم کی کاوشوں کو نہیں دیکھا جاتا۔

Comments are closed.