عوام کے صحت اخراجات اب حکومت اٹھا رہی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

59 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( ویب ڈیسک)عوام کے صحت اخراجات اب حکومت اٹھا رہی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے یہ بات ایک بیان میں کہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی طرف سے سوشل میڈیا پر دیئے گئے بیان میں کہا گیاہے کہ صحت کارڈ پروگرام کے بعد لوگوں کی صحت کے اخراجات مکمل طور پر حکومت اٹھا رہی ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر صحت کے حوالے سے جاری کئے گئے بیان میں کہنا ہے کہ صحت کے اخراجات اب لوگوں کے بجٹ کا حصہ نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں صحت کارڈ کی سہولت مکمل طور پر میسر ہو گئی ہے، آئندہ 45 دنوں میں پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے 10 لاکھ تک سالانہ علاج کا اہل ہو گا۔

http://

واضح رہے ان سے قبل دو دن پہلے وزیراعظم عمران خان نے بھی لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ حکومت عوام کو اب صحت کی سہولیات مفت فراہم کررہی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ اب موازنہ کرلیں عوام کو میٹرو سے زیادہ فائدہے یا صحت کارڈ سے؟ ان کا موقف تھا کہ میٹرو کسی شہر کے مخصوص حصہ میں فائدہ دیتی ہے صحت کارڈ بلا تفریق سب کی سہولت ہے۔

فواد چوہدری نے ایک صارف منیر احمد کے اٹھائے گئے سوال پر کہا کہ صحت کارڈ ہر شہری کیلئے ہے چاہے وہ امیر ہے، مڈل کلاس یا غریب تمام خاندان بلاتخصیص دس لاکھ روپے تک سالانہ علاج کے اہل ہیں۔

http://

انھوں نے واضح کیا کہ ماسوائے سندہ کے جہاں صوبائی حکومت یہ سہولت نہیں دے رہی سارے پاکستان کے شہری اب صحت کارڈ سے فائدہ اٹھائیں گے۔

Comments are closed.