نوازشریف شہبازشریف،حمزہ شہباز اورمریم نواز کوکلیئرنس مل گئی

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: شریف فیملی کے نوازشریف شہبازشریف،حمزہ شہباز اورمریم نواز کوکلیئرنس مل گئی، الیکشن کمیشن نے لاہور سے منتخب قومی اسمبلی ان ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

الیکشن کمیشن نے 13 فروری کومجموعی طور پر قومی اسمبلی کے 16 حلقوں کے نوٹیفکیشن جاری کئے جاچکے ہیں،قومی اسمبلی کی 9مزید نشستوں پر کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے۔

ان میں این اے 118 لاہور سے حمزہ شہباز شریف ،این اے 119 لاہور سے مریم نواز شریف اور این اے 123 لاہور سے شہباز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے این اے 127 سے عطا اللہ تارڑ اور این اے 130 لاہور سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کئے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70 سیالکوٹ سے ن لیگ کے چوہدری ارمغان سبحانی ،این اے 71 سیالکوٹ سے خواجہ آصف ،این اے 72 سیالکوٹ سے ن لیگ کے علی زاہد جب کہ این اے 73 سیالکوٹ سے نون لیگ کی نوشین افتخار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

این اے 69 منڈی بہاوالدین سے مسلم لیگ ن کے ناصر اقبال بوسال، این اے 128 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری اور این اے 11 شانگلہ سے مسلم لیگ ن کے امیر مقام کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔

گزشتہ روز این اے 46 اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے انجم عقیل خان، این اے 47 اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری اور این اے 48 اسلام آباد سے آزاد امیدوار راجہ خرم نواز جبکہ این اے 238 کراچی شرقی سے ایم کیو ایم پاکستان کے صادق افتخار کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے تھے۔

الیکشن کمیشن نے ان سات حلقوں کے تفصیلی گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے ہیں جن میں امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد بھی درج ہے۔

Comments are closed.