20 ہزار پاکستانیوں کا نیوزی لینڈ کی النورمسجد بنا کر شہداء کو خراج عقیدت

78
0 0
Read Time:1 Minute, 15 Second

شورکوٹ(ویب ڈیسک) شور کوٹ میں پاکستان میں 20 ہزار لوگوں نے انسانی مسجد بنا کر سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کرائسٹ چرچ کی مسجد النور سمیت 2 مساجد پر آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے 15 مارچ کو فائرنگ کر کے 50 نمازیوں کو شہید اور 48 کو زخمی کردیا تھا۔

اس سانحہ کو ایک ماہ مکمل ہونے پر نیوزی لینڈ سے اظہار یکجہتی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مسلم انسٹیوٹ کے تحت 20 ہزار افراد نے مل کر کرائسٹ چرچ کی مسجد جیسی انسانی مسجد بنائی اور یک آواز ہو کر دنیا کو بتایا کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے۔

پنجاب کے ضلع جھنگ کے علاقے شورکوٹ میں شرکاء نے مسجد کی شکل میں کھڑے ہو کر پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حدیہ درود بھی پیش کیا۔

اس موقع پر چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی کا کہنا تھا کہ مسجد بنانے کا مقصد نیوزی لینڈ کے عوام کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کااظہار کرنا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *