گوجر خان میں بس کو جادثہ۔ 9 افراد جاں بحق

38
0 0
Read Time:1 Minute, 4 Second

   اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گوجر خان میں جی ٹی روڈ پر مسافر بس کے ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ پر بائی خان پل کے قریب ٹرک کو اوورٹیک کرتے ہوئے مسافربس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹرزاسپتال گوجرخان منتقل کیا گیا جہاں مزید 5 افراد دم توڑ گئے جبکہ 29 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

جاں بحق ہونےوالوں میں 2 بچےاورایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ حادثے کے 14 شدید زخمیوں کو راول پنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی اورجاں بحق ہونےوالوں کا تعلق پنجاب کے ضلع نارووال سے ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *