گلیات کے کئی علاقےآگ کی لپیٹ میں، سونامی ٹری پراجیکٹ بھی جل رہا ہے

ایوبیہ(عتیق عباسی )ضلع ایبٹ آباد کے تمام بالائی علاقوں سرکل بکوٹ گلیات میں آگ لگنے سے ہزاروں کی تعداد میں وائلڈ لائف قیمتی جنگلات اور سونامی ٹری پراجیکٹ جل کر خاکسترہو رہا ہے.

سرکل بکوٹ گلیات کے کئی دیہات اور قیمتی جنگلات خطرات سے دو چار ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ محکمہ جنگلات پولیس واٹر شیڈ وائلڈ لائف سمیت تمام متعلقہ اداروں خاموش ہیں.

جمعہ یکم جنوری 2021 کے مناظر ایوبیہ نیشنل پارک بکوٹ فارسٹ میں گاوں موہڑہ بیروٹ خورد اور خانسپور ایوبیہ سائیڈ پر خوفناک آگ جو گزشتہ رات سے پھیل کر معروف سیاحتی مقام مکش پوری ٹاپ تک پہنچ چکی ھے.

یہ آگ جس نے قبل ازیں نتھیا گلی سے ملحقہ ایک طرف میرن جانی ٹاپ کے دامن میں کھن کلاں بکوٹ علی آباد مولیا سمیت تمام علاقہ کو جلا کر راکھ بنایا تو دوسری طرف گزشتہ شب سے جاری ہے.

آگ کی لپیٹ ایک طرف یونین کونسل بکوٹ کے کھن کلاں خورد دوسری طرف مکش پوری ٹاپ کے دامن میں بیروٹ خورد کے موہڑہ نکر موجوال نکر قطبال لہور کس سے لےکر خانسپور ایوبیہ تک کو لپیٹ میں لے چکی ھے۔

مقامی چوکیدارروں نے کہا کہ اس علاقے کا انچارج انکو ادائیگی ہی نہیں کرتا کئی چوکیدار فاقہ کشی کے باعث علاقہ چھوڑ چکے ہیں.

انتظامیہ اور اداروں کا موقف ہے کہ آگ کہیں بھی نہیں لگی۔عوام کا مطالبہ ھے اس تمام علاقہ گلیات سرکل بکوٹ لورہ میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

Comments are closed.