گلگت، مسافر گاڑی پر فائرنگ،5جاں بحق،3ملزمان گرفتار

0
0 0
Read Time:1 Minute, 7 Second


گلگت ( ویب ڈیسک )گلگت کے علاقے نلتر بالا میں نامعلوم افراد کی مسافر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق او 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی گلگت بلتستان مرزا حسن کے مطابق نلتر بالا میں نامعلوم افراد نے ایک مسافر گاڑی پر فائرنگ کردی، واقعے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس اور فورسز کے جوانوں کے ساتھ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا کیا گیاہے جہاں بعض کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

جائے وقوعہ اور قریبی علاقے کو فورسز نے گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش اور تحقیقات شروع کردیں، ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں کہ واقعہ دہشت گردی ہے یا کسی دشمنی کا نتیجہ ہے ۔

ایس ایس پی گلگت کاکہنا تھا کہ مسافر گاڑی گلگت سے نلتر بالا جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد کی جانب سے نلتر پائن میں آر سی سی پل کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔

نلتر واقعے کے ملزمان کو کئی گھنٹے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی گلگت راجہ مرزا حسن کے مطابق نلتر واقعے کے تین ملزمان شریف الدین ولد مہر علی، طاہر حسین ولد اسماعیل اور واجد حسین ولد ولایت علی کو نلتر پائین سے گرفتار کیا گیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »