کٹھ پتلی نے مسئلہ کشمیر کے ساتھ انصاف نہیں کیا، بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے سلیکٹڈ حکومت تقریر کے گ±ن گا رہی ہے لیکن پوری قوم خاص طور پر کشمیر کی عوام مایوس ہے کہ کٹھ پتلی نے مسئلہ کشمیر کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔

سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہاکشمیر پر حملے سے لیکر تقریر تک خان صاحب نے اور کیا کیاہے ؟ کتنے ممالک کے دورے کئے، انہوں نے چند باتیں اقوام متحدہ میں کی ہیں اور اس کے علاوہ اور کیا گیاہے؟

بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں پوری تقریر کشمیر پر کرنی چاہیے تھی،عمران خان کے ذوالقفار علی بھٹو سے موازنے کے حوالے سے پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’کاش ایسا ہوتا‘۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کشمیری بہن بھائیوں پر حملہ ہوا ہے، ان کے مسائل کا حل نکالنا ہے، ہم کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بے بسی سے کہیں کہ میں کیاکروں؟ تو عوام مایوس ہوتے ہیں، پی ٹی آئی نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا، ہم ملک بھر میں احتجاجی جلسے کریں گے اور عوام دشمن، نااہل اور نالائق حکومت کو گھر بھیجیں گے۔

ادھر آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر وزیراعظم کا والہانہ استقبال کیا گیا، ائیرپورٹ پہنچنے پر وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماو¿ں نے وزیراعظم کو پھولوں کے ہار پہنائے او ر مبارکبادیں دیں۔

Comments are closed.