کورونا سے مزید 71 افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 71 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 176 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین رپورٹس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 463 کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 38 ہزار 608، سندھ میں 2 لاکھ 15 ہزار 679 نئے کیسز رپورٹ ہوئے.

خیبر پختونخوا میں 58 ہزار 701، بلوچستان میں 18 ہزار 168، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 857، اسلام آباد میں 37 ہزار 888 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 277 کیسز سامنے آئے ۔

ملک بھر میں 67 لاکھ 37 ہزار 107 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 39 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 37 ہزار 229 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 216 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے اب تک مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 176 ہوگئی۔

پنجاب میں 4 ہزار 42، سندھ میں 3 ہزار 560، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 649، اسلام آباد میں 419، بلوچستان میں 183، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 222 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

Comments are closed.