کورونا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 89 افراد لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 89 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 487 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 885 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179 ہوگئی۔

پنجاب میں ایک لاکھ 24 ہزار 191، سندھ میں ایک لاکھ 86 ہزار 212، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 78، بلوچستان میں 17 ہزار 501، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 746، اسلام آباد میں 33 ہزار 61 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 390 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 58 لاکھ 27 ہزار 852 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 610 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 70 ہزار 474 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 486 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب میں 3 ہزار 218، سندھ میں 3 ہزار 60، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 419، اسلام آباد میں 341، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 182 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

Comments are closed.