کشمیریوں نے کربلا کی طرح کشمیر کو معرکہ حق وباطل بنا دیا، عمران خان

0
0 0
Read Time:53 Second

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیر میں کربلا کی طرح کشمیر کو معرکہ حق و باطل کی مثال بنادیا۔

یوم عاشور پر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج مسلمان حضرت امام حسینؓ کی لازوال قربانی کی یاد تازہ کررہے ہیں، جذبہ شبیریؓ ایمان و یقین، سچائی، اصول پسندی کی روایت کو جلا بخشتا ہے.

انھوں نے کہا راہ حق میں ہر پریشانی خندہ پیشانی سے قبول کرنا اسوہ حسینؓ کا پیغام ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلامی اقدار کے لیے کسی قربانی کو راہ خدا میں نچھاور کردینا ہی کامیابی ہے.

جذبہ قربانی سے ہم اپنے وطن اور اقوام عالم میں قابل ذکر کردار ادا کرسکتے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ مظلوم کشمیریوں نے حق پر قائم رہتے ہوئے سنت امام حسینؓ کو زندہ رکھا.

عمران خان نے کہا مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے ظلم کے سامنے ڈٹ کر کربلا کی طرح کشمیر کو معرکہ حق و باطل کی عظیم مثال بنادیا ہےان کی یہ جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *