کرپشن میں ملوث ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں،وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو ارکان اسمبلی منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ہوں ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق قوانین میں ترمیم کی ہدایت کردی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ارکان کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہونے چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے قیدیوں کو جیل میں سیاسی قیدی کا درجہ نہیں ملنا چاہیے،وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ وزارت قانون کے سپرد کردیا۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی جعلی اکاوٴنٹس کیس میں گرفتاری کے بعد پیپلزپارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تاہم حکومتی ارکان نے تحفظات کا اظہار کیا ۔

Comments are closed.