چین،مزید 840 افراد میں کوروناکی تصدیق،ہلاکتوں کی تعداد 1483 ہوگئی

فوٹو : فائل

بیجنگ(ویب ڈیسک ) چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اورمزید 116 افراد ہلاک ہو نے سے مرنے والوں کی تعداد 1483 ہو گئی ہے۔

چین کے متاثرہ علاقوں میں جن افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان کی تعداد چونسٹھ ہزار ہوچکی ہے جبکہ چین سے باہر اس وائرس سے 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں زیادہ اضافہ صوبہ ہبئی میں ہوا ہے جہاں مزید 116 ہلاکتیں ہوئی ہیں مرنے والوں کی تعداد 1483 ہو گئی۔ مزید چودہ ہزار 840 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں مزید چوالیس مریض سامنے آئے ہیں۔بحری جہاز میں کرونا کے شکار افراد کی تعداد 218 ہوگئی۔

چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس 28 دیگر ملکوں میں بھی کئی افراد کو بیمار کر چکا ہے۔یہ خطرناک وائرس ہانگ کانگ، فلپائن اور جاپان میں بھی 3 افراد کی موت کا باعث بن چکا ہے۔

کورونا وائرس کے مزید افراد میں تصدیق کے ساتھ ساتھ وائرس میں مبتلا مریضوں کے صحتمند ہونے کی بھی رپورٹس آرہی ہیں جو کہ حوصلہ افزا خبر ہے.

Comments are closed.