چیف آف ایئر سٹاف سکوائش ٹورنامنٹ ، مصر نے دونوں ایونٹ جیت لیے

24
0 0
Read Time:1 Minute, 18 Second

اسلام آباد(زمینی حقائق )مصر کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد میں ہونیوالے انٹرنیشنل سکواش ایونٹس اپنے نام کرلئے۔

مصر کے مصطفی اصل نے چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کا ٹائیٹل جیتا۔ فائنل میں مصطفی اصل نے ہم وطن یوسف سلیمان کے خلاف تین دو سے کامیابی حاصل کی۔

یوسف سلیمان نے پہلی دو گیمز گیارہ آٹھ اور گیارہ سات سے جیت کر برتری حاصل کی۔

مصطفی اصل نے شاندار واپسی کی اور اگلی تینوں گیمز گیارہ دو،گیارہ ایک اور گیارہ سات سے جیت کرٹائیٹل بھی اپنے نام کرلیا۔

خواتین کے پاکستان انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں مصر کی فریدہ محمدکامیاب رہیں۔فائنل میں انہوں نیسوئٹزرلینڈ کی سنڈی مرلو کے خلاف تین ایک سے کامیابی حاصل کی۔

فریدہ محمد کی جیت کا سکور گیارہ آٹھ، نو گیارہ ، گیارہ نو اور گیارہ پانچ رہا۔پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو انعامات دیئے۔

مجاہد انور خان پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں۔پی ایس ایف کے سینئرنائب صدر ایئر مارشل شاہد اختر علوی اور سکواش لیجنڈ قمر زمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *