چیئرمین نیب کا بحریہ ٹاون اور وفاقی وزیر اکرم درانی کے خلاف کارروائی کاحکم

فائل فوٹو

اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیئرمین نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی،لاہور اور کراچی کے خلاف باقاعدہ تفتیش کا حکم دیدیا ہے

چیئرمین نیب کا بحریہ ٹاون اور وفاقی وزیر اکرم درانی کے خلاف کارروائی کاحکم

نیب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم درانی کے خلاف بھی ناجائز بھرتیوں کی تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے راولپنڈی،لاہور اور کراچی کے ڈائریکٹر جنرلز نیب کو ہدایت کی ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے معاملات کی مکمل چھان بین کی جائے اورسپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تحقیقات کو تین ماہ کے اندر مکمل کیا جائے

اس حوالے سے تفتیش میں کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، چیئرمین نیب نے وفاقی وزیرہاؤسنگ و ورکس اکرم درانی کیخلاف اپنے حلقہ بنوں کے لوگوں کی غیر قانونی بھرتیوں کے الزام کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

چیئرمین نیب نے مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر مہرین بھٹو،آصف بھٹو،کاشف بھٹواور عارف بھٹوکے خلا ف شکایت کی جانچ پٹرتال کاحکم ڈی جی نیب سکھر کو دیدیاہے ۔

Comments are closed.