پنجاب حکومت کا چینی کی قیمت قابو کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

0
0 0
Read Time:1 Minute, 24 Second

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پنجاب حکومت نے چینی کی قیمت پر قابو پانے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ، صوبے میں ایک ماہ تک چینی کی کمرشل فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی.

چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں چینی کی قیمت پر کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔


حکومت پنجاب نے چینی کی قیمت پر قابو پانے کیلئے ایک ماہ تک چینی کی کمرشل فروخت پر پابندی عائد کردی۔

پنجاب میں چینی ایک مہینے تک صرف گھریلو صارفین کو ہی فروخت کی جاسکے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سہولت بازاروں کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ سرکاری گندم کا کوٹہ بیچنے والی فلور ملوں کیخلاف کاروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے تحصیل کی سطح پر سہولت بازار بنائے جائیں گے۔اربوں روپے کی سبسڈی کے باوجود آٹے کی قلت انتظامی افسران کی کارکردگی سوالیہ نشان ہوگی۔

کسی بھی کوتاہی پر کمشنر جواب دہ ہوگا
کارکردگی کا روزانہ جائزہ لیا جائے گا، اسی طرح شوگرملز کے ذخیرے کی تصدیق کی جائے گی، اجازت دیے گئے زائد سٹاک کو مارکیٹ میں فروخت کردیا جائے۔

یہ بھی واضح کیا گیا کہ دکانوں پر ریٹ لسٹ لازمی نمایاں آویزاں کی جانی چاہیےدوسری طرف وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ ٹائیگرفورس کو شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرنا ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا ٹائیگرفورس نے کہیں جاکر مداخلت نہیں کرنی ، بلکہ موبائل فون پر تصویر بناکر شکایات پورٹل پر ڈال دینی ہے۔

چیزوں کی قیمتوں کی تصاویر لے کر بھیج دینی ہے۔ اگر مداخلت کی تو ایسے لوگ شامل ہوجائیں گے جو دکانداروں کو بلیک میل کرکے پیسا بنائیں گے۔

Happy
Happy
100 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *