پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کا فائنل میچ آج ہوگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کا فائنل آ ج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔

سپرلیگ میں اب تک یہ دونوں ٹیمیں زبردست پرفارمنس دے کر اس مرحلے تک پہنچی ہیں۔ اسلام آباد یونائٹیڈکے رونکی اور پشاور زلمی کے کامران خان میں رنز کا بھی مقابلہ ہے۔

دونوں کی پرفارمنس اب تک شاندار رہی ہے اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر کیلئے بھی یہی دو مضبوط امیدوار ہیں۔
کراچی میں فائنل میں میچ کیلئے سٹیڈیم کی تیاری کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گے ہیں، شائقین اور عام شہریوں کی سہولیات کے لئے ٹریفک پلان بھی بنایاگیاہے۔

شہریوں کو بتایا گیاکہ وہ کس راستے سے پہنچیں گے، فائنل میچ دیکھنے کیلئے وزیراعظم اور آرمی چیف کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

سابق کرکٹر، غیر ملکی سفیر،وفاقی و صوبائی وزرا اور کھیلوں و شوبز کی دنیا سے وابستہ اہم لوگ بھی فائنل میچ دیکھیں گے۔

Comments are closed.