پریکٹس میچ، شاداب کی ٹیم نے بابراعظم الیون کو ہرا دیا

0
0 0
Read Time:1 Minute, 21 Second

فوٹو : پی سی بی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)دورہ جنوبی افریقہ کی تیاری کیلئے کھیلے گئے پہلے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں شاداب خان الیون نے بابراعظم الیون کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

قومی کرکٹرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلا گیا جس میں فخر زمان سنچری کرنے میں کامیاب رہے جبکہ شاہنواز دھانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بابر اعظم الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 289 رنز بنائے، امام الحق 91 اور بابراعظم 83 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 40 اورحارث رؤف 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

شاہنواز دھانی نے 3 اور شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ٹیم مینجمنٹ نے شاداب خان الیون کو 320 کا ریوائزڈ ہدف دیا.

ہدف کے تعاقب میں شاداب الیون نے 45 اعشاریہ 2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 321 بنا کر میچ جیت لیا کھلاڑیوں نے پاور ہٹنگ کا زبردست مظاہرہ کیا.

فخر زمان 109 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہوئے ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، سرفراز احمد 58 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔

دانش عزیز نے 39 اور محمد نواز نے 43 ناٹ آؤٹ رنز بنائے جبکہ فیصل اکرم اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں بہت اعتماد ملا، کوشش ہوگی کہ جنوبی افریقا میں بھی اسی پرفارمنس کو برقرار رکھوں امام الحق نے بھی اپنی پرفارمنس پر اطمینان کا اظہار کیا.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »