پاک سوزکی نے نئی 660سی سی کار فروخت کے لیے پیش کردی

اسلام آباد( زمینی حقائق)پاک سوزکی موٹر کمپنی نے ملک میں نئی 660سی سی کارمتعارف کرا دی،نئی آلٹو ملک بھر میں 95 سے زائد شہروں میں باقائدہ فروخت کے لیے پیش کردی گئی۔

ملک بھر میں سوزوکی کمپنی کی ان کاروں کاانتظار کیا جارہا تھا ، ذرائع کے مطابق 660سی سی کار کی قیمت 9لاکھ45ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

ملک میں نئی کار کی لانچنگ تقریب پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں منعقد ہوئی،نئی (All New Alto 660cc) کار مکمل طور پر پاکستان میں تیار کی گئی گئی ہے۔

اس موقع پر لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوزکی موٹر کارپوریشن کے گلوبل مارکیٹنگ ایڈوائزر شوجی اوشی نے کہا کہ نیا ماڈل پاکستان کے شہریوں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل کار کا ماڈل صرف جاپان میں لانچ کیا گیا تھا،پاکستان دوسرا ملک ہے جہاں یہ ماڈل متعارف کرایا جا رہا ہے۔ نئی 660سی سی کار نئی جنریشن کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو سوزکی کمپنی پر اعتماد ہے جس کو کبھی خراب نہیں ہونے دیں گے،امید ہے عوام کو یہ نیا ماڈل بے حد پسند آئے گا۔
اس موقع پر سی ای او پاک سوزکی کمپنی ماسافومی ہارونو نے کہا کہ آج ہماری لئے خوشی کی بات ہے کہ یہ نیا ماڈل پاکستان میں متعارف کرانے جا رہے ہیں،کار کا ڈیزائن اور دیگر سہولیات عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔

کارکو تمام جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی (All New Alto 660cc) کار میں خصوصی طور پر حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں ،کار میں ایئر بیگ،اے بی ایس بریکنگ سسٹم لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا امید ہے نئی کار پاکستان عوام کو امیدوں پر پورا اترے گئی۔بعد ازاں گلوبل مارکیٹنگ ایڈوائز اورسی ای او نے پردا ہٹا کر باعدہ کار متعارف کرائی۔

Comments are closed.