پاکستان کی سری لنکا کو دفاعی شعبوں میں ہرممکن مدداور تعاون کی پیشکش

فوٹو : پاک فضائیہ

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاک فضائیہ کے سربراہ کی سری لنکن وزیر دفاع اور نیول چیف سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی امور پر تبادلہ خیال خیال کیا گیا.

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان  نے سری لنکن وزیر مملکت برائے دفاع چمل راجاپاکسا سے ملاقات کی۔

ائیر چیف نے سری لنکا کو دفاع سے متعلقہ شعبوں میں ہر ممکن مدد اور تعاون کی پیش کش کی۔ دونوں معزز شخصیات نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان  نے بعد میں سری لنکن نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ائیر چیف  نے کمانڈرسری لنکن نیوی  وائس ایڈمرل پیال ڈی سلوا  سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔  قبل ازیں سری لنکن نیول ہید کوارٹرز  پہنچنے پرسری لنکن نیوی کے  چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Comments are closed.