پاکستان نے سعودی عرب کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کردیئے


اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے سعودی عرب کو قرض کی دوسری قسط کے ایک ارب ڈالر ادا کر دیئے اور اگلے ماہ مزید ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کے لیے بیجنگ سے کمورشل قرض حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے عہدیدار نے کہا کہ اسٹیٹ پہلے سے ہی چینی کمرشل بینکوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے،ہم سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر بھیج چکے ہیں اور مزید ایک ارب ڈالر آئندہ ماہ ادا کردیے جائیں گے۔

اس سے قبل پاکستان نے سعودی عرب کو جولائی میں 3 ارب ڈالر قرض میں سے ایک ارب ڈالر ادا کیے تھے، کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں 1.2 ارب ڈالر کا سرپلس اور گزشتہ پانچ ماہ میں ریکارڈ 11.77 ارب ڈالر کی ترسیلات زر سے ملکی معیشت کو مدد ملی ہے۔

خیال رہے سعودی عرب نے 2018 کے آخر میں موجودہ حکومت کی درخواست پر پاکستان کو 3 ارب ڈالر قرض اور 3.2 ارب ڈالر کی تیل کی کریڈٹ سہولت دی تھی۔

دوسری طرف سعودی عرب نے پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف حمایت طلب کیے جانے پر سعودی عرب نے پاکستان سے قرض کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔

ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 13.3 ارب ڈالر رہ گئے ہیں اور آئندہ ماہ سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی ایک اور قسط کی ادائیگی کے بعد پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔

وزارت خارجہ کے عہدیدار نے ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ ‘چین ہمیں ریسکیو کرنے کے آگیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رقم کی واپسی کے لیے ریاض کی طرف سے دباؤ ڈالنا غیر معمولی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اگست میں ریاض کا دورہ کیا تھا اور حال ہی میں پاکستان میں سعودی سفیر سے بھی ملاقات کی تھی۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے پیپلز بینک آف چائنا نے تبصرے کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا، جبکہ ریاض کی طرف سے اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق اس مشکل صورتحال میں ایک مرتبہ پھر چین اپنے دیرینہ دوست پاکستان کی مدد کو آگے بڑھا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان سٹیٹ بینک کی چین کے کمرشلز بینکوں کیساتھ پہلے سے ہی بات چیت آگے بڑھائی جا رہی تھی۔

دفتر خارجہ حکام کے مطابق ہم سعودی عرب کو 1 بلین ڈالرز واپس کر چکے ہیں، آئندہ ماہ باقی ماندہ رقم بھی ادا کر دی جائے گی جبکہ پاکستان جولائی 2020ء میں پہلے ہی ایک بلین ڈالر ادا کر چکا ہے۔

Comments are closed.