پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے ہرا دیا

23
0 0
Read Time:2 Minute, 19 Second

ایڈنبرا(ویب ڈیسک )پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو دو میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں48 رنز سے ہرا دیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے جس کے جواب میں اسکاٹ لینڈ مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 156 رنز ہی بناسکی۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے  کپتان کائیل نے 31 رنز پر محمد نواز کا شکار بنے، منسی کی وکٹ حسن علی کے حصے میں آئی وہ 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے رچی بیرنگٹن صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور کالم مکلاوڈ کی اننگز 12 رنز تک ہی محدود رہی۔

مڈل آرڈر بلے باز ڈیلان بج نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن محمد عامر نے ان کی مزاحمت 24 رنز پر ختم کردی۔ مائیکل لیسک اور میتھیو کراس نے چھٹی وکٹ کے لیے 43 رنز کی اہم شراکت قائم کرکے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا لیکن حسن علی نے کراس کو پویلین بھیج کر اس شراکت داری کا خاتمہ کیا، وہ 13 رنز ہی بناسکے جب کہ مائیکل لیسک 37 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے لیے فخرزمان اور احمد شہزاد نے ٹیم کو 33 رنزکا آغاز فراہم کیا لیکن احمد شہزاد چوتھے اوور میں 14 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔

حسین طلعت تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور فخرزمان کے ساتھ ملکر اسکور بورڈ میں صرف 13 رنز کا ہی اضافہ کیا تھا کہ فخرزمان اپنی وکٹ گنوا بیٹھے وہ 21 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔

جس کے بعد کپتان سرفراز احمد خود بیٹنگ کے لیے آئے اور حسین کے ساتھ ملکر 41 رنز کی اہم شراکت قائم کی تاہم حسین طلعت 18 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

کپتان سرفراز نے شعیب ملک کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کے لیے 96 رنز کی جارحانہ شراکت داری قائم کی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، شعیب ملک 27 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چھکے بھی شامل تھے۔

کپتان سرفراز نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی بیسٹ اننگز کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 89 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish