پاکستان میں کورونا سے مزید 45 افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے
پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 45 مریض انتقال کر گئے مزید 3045 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48 ہزار 223 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3045 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 45 افرادکا انتقال ہوا ۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7942 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 3 لاکھ 92356 تک پہنچ گئے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1672 مریض کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

صوبہ سندھ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 117898 ہے اور 2960 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 17046 اور اموات 165 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 46604 اور 1355 اموات ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 6556 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 161 افراد انتقال ہو چکا ہے۔

گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4619 اور 97 افراد انتقال کرچکے ہیں، اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 29427 ہے اور اب تک 307 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 46 ہزار 861 ہو گئی ہے جب کہ کورونا وائرس سے7 ہزار 942 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Comments are closed.