پاکستان اور بنگلہ دیش کی ایک روزہ سیریز اور ٹیسٹ میچ ملتوی

42
0 0
Read Time:1 Minute, 27 Second


فوٹو: فائل

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شیڈول ایک روزہ کرکٹ سیریز اور ایک ٹیسٹ میچ ملتوی کردیا گیاہے ، نئے شیڈول کا دونوں بورڈز مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کی طرف سے آئی سی سی سے مشاورت کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ کے بقیہ ایک ٹیسٹ کا تاریخ کااعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یادرہے پاکستان اور بنگلہ دیش میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 10 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے ایک اننگز اور 44 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے لیے بنگلہ دیشی ٹیم کو 29 مارچ کو کراچی پہنچنا تھا جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین واحد ایک روزہ میچ یکم اپریل کو کھیلا جانا تھا۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں شامل دوسرا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اپریل تک کھیلا جانا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ بھی بتایا کہ 25 مارچ سے پاکستانی ٹیم کے لیے شروع ہونے والا ایک روزہ کپ غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز اور 2 ٹیسٹ میچز اور ایک روزہ میچ کی سیریز طے تھی لیکن مہمان ٹیم نے اپنے دورے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا کیونکہ وہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پاکستان میں زیادہ دیر قیام نہیں کرنا چاہتے تھے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم جنوری میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچی تھی جہاں اسے 3 میچز کی سیریز میں 0-2 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish