پاکستانی عمرہ زائرین کو لے کر خصوصی پرواز جدہ سے لاہور روانہ

29
0 0
Read Time:1 Minute, 33 Second

فوٹو : پاکستانی سفارتخانہ

جدہ،سعودی عرب(ابرار تنولی+شاجہان شیرازی)پاکستان کے 251 عمرہ زائرین کو لے کر سعودی ایئرلائن کی خصوصی پرواز ایس وی 3734 آج دن 1 بجے لاہور کے لئے روانہ ہوئی جوبعد میں لاہور پہنچ گئی.

جدہ ائرپورٹ پر قونصل جنرل خالد مجید اور ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو بھی موجود تھے جنھوں نے عازمین کو واپس وطن رخصت کیا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے سفیر راجہ علی اعجاز اور قونصل جنرل خالد ماجد نے ان پروازوں کے انتظام میں تعاون کرنے پر خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبد العزیز ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، سعودی حکومت اور وزارت حج و عمرہ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے سعودی عرب میں ٹھہرنے کے دوران پاکستانی عمرہ زائرین کے لئےبہترین انتظامات کرنے پر وزارت حج و عمرہ کی تعریف بھی کی۔ سعودی حکومت نے تمام مسافروں کے  لئے نہ صرف ٹھہرنے کا بندوبست کیا، بلکہ انکو  کو طبی امداد بھی فراہم کی اور انکے عمرہ ویزا میں بھی توسیع کی جو اس صورتحال کی وجہ سے ختم ہوگئی۔

انھوں نے سعودی سول اایویشن اور سعودی ائر لائن کا بھی شکریہ ادا کیا، تقریبا 474 پاکستانی عمرہ زائرین بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے سعودی عرب میں رہ گئے تھے اور جنکو سعودی ایئر لائن کی پروازوں کے ذریعے پاکستان بھیجا جا رہا ہے۔

آج پہلی پرواز  پاکستانی عمرہ زائرین کو لے کر پاکستان روانہ ہوئی ہے۔  دوسری پرواز کل بقیہ  مسافروں کو لے کر ملتان کے لئے روانہ ہوگی۔ ان پروازوں کا اہتمام سعودی وزارت حج و عمرہ کے خصوصی انتظامات کے تحت کیا گیا ہے۔

یاد رہے کورونا وائرس کے باعث فلائٹس منسوخ ہو جانے کی وجہ سے یہ پاکستانی رکنے پر مجبور ہوئے، عمرہ زائرین کے لئے کی جانے والی یہ غیر معمولی دیکھ بھال دونوں ممالک کے مابین بہترین برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »