پاکستانی جوڑا شام سے بچ نکلنے میں کامیاب

1240
0 0
Read Time:1 Minute, 33 Second

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایک معمر پاکستانی جوڑا شام کے جنگ زدہ شہر غوطہ سے بحفاظت بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلال احمر عرب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ معمر پاکستانی شہری محمد فضل اکرم اور ان کی اہلیہ صغراں بی بی کو شام کے شورش زدہ علاقے غوطہ سے جنگ بندی کے دوران نکالا گیا۔

برطانیہ کے سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق 4 لاکھ کی آبادی والے محصور غوطہ سے بچ نکلنے والے واحد افراد ہیں۔

 

تاہم آبزرویٹری کے سربراہ رمی عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی جوڑا اس جنگ بندی کے باعث غوطہ سے نکلنے میں کامیاب نہیں ہوا بلکہ پاکستانی سفارتحانہ کئی مہینوں سے اس جوڑے کو اس علاقے سے نکالنے کے لیے مذاکرات کر رہا تھا جس کے میں یہ لوگ یہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

فضل اکرم نے بتایا کہ انہوں نے اپنے دو بیٹے، تین بیٹیاں اور 12 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں پیچھے چھوڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ اللہ پاک ان کی حفاظت فرمائیں گے۔

خیال رہے کہ شام کے مشرقی علاقے غوطہ میں گزشتہ 10 روز کی بمباری کے دوران 600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 2011 سے شام میں شروع ہونے والے فسادات کے نتیجے میں اب تک 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish