ٹوئٹرانتظامیہ نے صدر پاکستان عارف کوبھی نوٹس بھیج دیا


اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسئلہ کشمیر اور بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پر ٹوئٹرانتظامیہ نے صدر پاکستان عارف کوبھی نوٹس بھیج دیا ۔

اس بات کا انکشاف وفاقی وزیر شیریں مزاری  نے اپنے ٹویٹ میں کیا ہے ان کا کہنا ہے ٹوئٹر بدمعاش مودی کا ترجمان بننے کے چکر میں حدیں عبورکرگیا۔

وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ٹوئٹربدمعاش مودی کاترجمان بننےکےچکرمیں حدیں عبورکرگیا، ٹوئٹرانتظامیہ کا صدرپاکستان عارف علوی کو نوٹس بھیجناعجیب مذاق ہے۔

یاد رہے صدرپاکستان عارف علوی  مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم پر ٹوئٹر پر مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی حکومت نے ٹوئٹر انتظامیہ سے وفاقی وزیر مرادسعید کا اکاونٹ بند کرنےکی درخواست کی تھی ، بھارتی وزارت داخلہ سے شکایت ملنے پر ٹوئٹر انتظامیہ نے مراد سعید سے رابطہ کیا اور شکایت سے باقاعدہ آگاہ کیا۔

بعد ازاں انتظامیہ نے بھارت کی جانب سے مراد سعید کا ٹوئٹراکاؤنٹ بندکرنےکی درخواست مسترد کردی تھی۔

یاد رہے بھارتی وزارتِ داخلہ کی جانب سے ٹویٹر انتظامیہ سے درخواست پر پاکستان سے تعلق رکھنےاور سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیریوں کےلیےآواز اٹھانے والےایک سواٹھہتر پاکستانیوں کے اکاؤنٹس معطل کر دیے تھے۔


Comments are closed.