وزیراعظم ہاوس کی49گاڑیوں کی نیلامی 17اکتوبر کو ہوگی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم ہاوٴس کی مزید 49 گاڑیاں 17 اکتوبر کو فروخت کے کی جائیں گی

نیلامی میں بلٹ پروف اور نان بلٹ پروف گاڑیاں شامل ہوں گی،گاڑیوں کی نیلامی کا آغاز 11 بجے ہو گا۔گاڑیوں کی نیلامی سے قبل معائنہ 15 اور 16 اکتوبر کو وزیر اعظم ہاوس پارکنگ ایریا میں کیا جا سکے گا۔

بلٹ پروف گاڑیوں میں 3 عدد ایل آئی 760 اور 2 عدد ایک 5 بی ایم ڈبلیو ،بلٹ پروف دو عدد مرسیڈیز کارمے 6 سو ماڈل 2016 ،بلٹ پروف 2 عدد مرسیڈیز 2016 ایس 600 ،بلٹ پروف 2005 ایس 2006 مرسیڈیز 5 عدد،بلٹ پروف ٹیوٹا لینڈ کروزر 2015،2008 اور بلٹ پروف لکسس جیپ 2005 اور 3 عدد مرسیڈیز جیپ بھی نیلامی میں شامل ہیں۔

نان بلٹ پروف گاڑیوں میں 2 عدد 2016 ماڈل 5 ایکس بی ڈبلیو شامل ہیں،نان بلٹ پروف 14 عدد مرسیڈیز ایس 300 ماڈل 1993 بھی نیلامی کے لیے تیار ہے،نان بلٹ پروف لیکسس جیپ 2006 ،نان بلٹ پروف میٹسو بیشی پیجارو 2004 اور 2006 ،دو عدد نان بلٹ پروف میٹسوبیشی لانسر ،دو نان بلٹ پروف نسان جیپ 1990 اور شروکی جیب اورتین عدد نان بلٹ پروف ٹیوٹا کرولا بھی نیلامی میں شامل کر لیں گئیں۔

Comments are closed.