وزیراعظم کی آٹا، چینی ، گھی, دالو ں کے نرخ کم کرنے کی ہدایت


فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے آٹا ، چینی دالوں اور گھی کی قیمتوں میں کمی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے اگر ہم غریب کیلئے مہنگائی کم نہیں کرسکتے تو ہمیں اقتدار میں رہنے کاکوئی حق نہیں ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں کھانے پینے کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی پر غور کیا گیا، وزیرعظم نے اس بات پر افسوس کااظہار کیا کہ مہنگائی زیادہ کیوں ہوئی ہے۔

انھوں نے ضروری اشیائے خورد ونوش کے نرخ کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو مرضی ہو جائے ، مہنگائی میں کمی لائی جائے ،

عمران خان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی سابقہ حکومت کی لوٹ مارکا نتیجہ ہے، ذخیرہ اندوزوں نے بھی معاملات خراب کئے، تاہم آٹابحران میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے بہترین کام کیا اور اسی وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل میں800 فیصدتک اضافہ ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی قمتیں ہر صورت کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی کریں عوام کو ریلیف دیں،

کسی بھی چیز کے پیسے کاٹیں مگر غریب آدمی کو سہولت دیں، عوامی ریلیف کے لئے کچھ بھی کرنا پڑے کروں گا، قیمتوں میں کمی کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے کچن میں بنیادی اشیاء ہر حال میں پہنچائیں، جن گھرانوں میں خریدنے کی سکت نہیں، انہیں حکومت راشن دے گی،

احساس پروگرام کے تحت انتہائی غریب افراد کو راشن دیں، اگرغریب کا احساس نہیں کر سکتے توحکومت میں رہنے کاحق نہیں، ہم غریب کی بہتری کے لئے ہی حکومت میں آئے ہیں۔

Comments are closed.