وزیراعظم عمران رات گیے وطن واپس پہنچ گیے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

13
0 0
Read Time:2 Minute, 1 Second


اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان امریکی دورے کے بعد رات گیے واپس وطن پہنچ گیے، ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں پارٹی رہنماوں و کارکنوں نے استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبالی ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا جب تک لٹیروں کا احتساب نہیں کریں گے انہیں جیلوں میں نہیں ڈالیں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

عمران خان نے کہا پاکستان کو علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان بنانا ہے، میں وعدہ کرتا ہوں قوم کو کبھی مایوس نہیں کروں‌ گا۔

انہوں نے کہا کہ ادارے ٹھیک کرنے ہیں، اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کرکے اسپتال بنانے ہیں، پینے کاپانی دینا ہے، باہر جاکر کہا چوروں ڈاکوئوں کا پیسہ واپس کرو۔

عمران خان نے ایئرپورٹ پر استقبال کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کسی دورے سے نہیں ورلڈکپ جیت کر آیا ہوں۔

اللہ نے 27رمضان کو پاکستان کا تحفہ دیا تھا، پاکستان اللہ کا خاص تحفہ ہے، جو آپ کا ملک ہے، اس عزم کو کبھی نہ بھولنا ہم نے عظیم قوم بننا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، اقبال اور قائد نے جو خواب دیکھا پاکستان کو ویسا ملک بنانا ہے، کسی کے آگے کبھی جھکا نہ قوم کو جھکنے دوں گا۔

کوئی بھی قوم کبھی جھک کر عظیم بنی نہ ہاتھ پھیلا کر، میری جدوجہد ریاست مدینہ کے اصول پر پاکستان کو عظیم بنانے کی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں اصلاحات کرنی ہیں، ادارے ٹھیک کرنے ہیں، ڈاکو ملک کو مشکل حالات میں چھوڑ کرگئے، اسی ملک سے پیسہ جمع کرکے اسپتال بنائیں گے، بچوں کو پڑھائیں گے۔

انھوں نے کہا دنیا صرف اس کی عزت کرتی ہےجو خود اپنی عزت کرتا ہے، جو ہاتھ پھیلاتے ہیں دنیا اُن کی کبھی عزت نہیں کرتی۔

عمران خان کاکہنا تھا کہ چور ڈاکو حکومت نہ کرتے تو پاکستان ایک عظیم ملک بن چکا ہوتا، آج ہی کے دن اس قوم نے مجھے الیکشن جتوایا تھا، وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کروں گا، ملک کو ٹھیک کرنے میں ایک سال لگ گیا، اب ہم آگے بڑھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا آپ دیکھیں گے کہ ہمارا ملک ایک عظیم ملک بن کرکھڑا ہوگا، وہ دن جلد آئے گا جب ہمارے گرین پاسپورٹ کی دنیا عزت کرے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *